تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

برہان الدین ربانی کے قتل کے خلاف افغانستان میں مظاہرے

جنگ نیوز -


کابل… سابق افغان صدر اور امن کونسل کے سربراہ برہان الدین ربانی کے قتل پر کابل میں مظاہرہ کیا گیا۔ مقتول رہنما کو جمعرات یا جمعے کو سپردِ خاک کیا جائے گا۔ کابل میں سیکڑوں افراد نے برہان الدین ربانی کے قتل کے سوگ میں ریلی نکالی۔ سروں پر سیاہ پٹیاں باندھے مظاہرین نے مرحوم رہنما کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں اور قرانی آیات کی تلاوت کررہے تھے۔ برہان الدین ربانی کی تنظیم جمعیت اسلامی کے ترجمان ستار مراد کا کہنا ہے کہ مقتول رہنما کی تدفین کل یا پرسوں ہوگی۔ انہیں کابل میں سپردِ خاک کیا جائے گا لیکن ابھی حتمی مقام کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ امریکا کا دورہ مختصر کرکے کابل پہنچنے والے افغان صدر حامد کرزئی نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی جس میں برہان الدین ربانی کی سرکاری طور پر تدفین سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما ، افغان صدر حامد کرزئی ، نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرز فوگھ راسموسین اور اَمن کونسل نے اپنے بیانات میں برہان الدین ربانی کے قتل کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.