تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے،نواز شریف

جنگ نیوز -


میرپور خاص… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی امداد آتی ہے وہ مستحقین تک پہنچنے کے بجائے اِدھر اْدھر خرچ ہوجاتی ہے، میرپورخاص ڈویژن کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان سب سے پہلے متاثرین کی اپنے وسائل سے مدد کرے، بارش متاثرین کے گھر تباہ ہوئے ہیں جن کو بسانے کے لئے حکومت ایک ایک لاکھ روپے امداد دے۔ مسلم لیگ ن بھی متاثرین کی بحالی کے لئے اپنا حصہ ڈالے گی۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ وہ اس وقت صرف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آئے ہیں، یہاں انتخابات کرنے کی بات کرنا مناسب نہیں، یہ بات کراچی، لاہور یا اسلام آباد میں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.