تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

”اواتار“ میں دکھائی جانے والی دنیا ڈزنی لینڈ میں بنانے کا اعلان

جنگ نیوز -


لاس اینجلس …جنگ نیوز… ہالی وڈ کی فلم ”اواتار“ میں دکھائی جانے والی دنیا ڈزنی لینڈ میں بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ ہالی وڈ ہدایتکار جیمز کیمرون کی فلم ”اواتار“ میں دکھائے جانے والے تمام مناظر اور سین اب ڈزنی لینڈ میں بنائے جائیں گے۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ اس کا بنیادی مقصد فلم میں دکھائی جانے والی دنیا کا حقیقی دنیا میں بھی نظارہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کےئے ڈزنی لینڈ انتظامیہ سے بات چیت شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ”اواتار“ کا شمار دنیا کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے جو آسکرایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.