تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:44

کرینہ کپور31 برس کی ہوگئیں

جنگ نیوز -


ممبئی…جنگ نیوز…کرینہ کپور 31 برس کی ہوگئیں۔ 21ستمبر1980ء کو پیدا ہونے والی کرینہ کپور نے 2000ء میں فلمی کیریئرکا آغاز کیا اور ابتدا ہی میں فلم ”کبھی خوشی کبھی غم“ میں شاہ رخ اور ہریتک روشن جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور اپنی خوبصورتی اور صلاحیتوں کے باعث فلمی دنیا کیلئے خود کو ضرورت بنا لیا۔ فلم ”چنبیلی“ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ کرینہ اب تک 6فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ ”تھری ٹائیگر ، اوم کارہ اور باڈی گارڈ“ ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔ کرینہ کپورگذشتہ کچھ عرصہ سے اداکار سیف علی خان سے بہت قریب ہیں اورامید کی جارہی ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.