21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
چین نے امریکی پولٹری پر لگائی گئی ڈیوٹیز کو قانونی قرار دے دیا
جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز… چین نے امریکی پولٹری برآمدات پر لگائی گئی ڈیوٹیز کو قانونی قرار دے دیا۔ امریکاکی طرف سے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کو چکن ٹریڈ پر چائنیز ٹیرف کے بارے میں شکایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکی پولٹری برآمدات پر ان کے اینٹی ڈمپنگ اور اینٹی سبسڈی ٹیرفس ڈبلیو ٹی او کے قواعد کے عین مطابق ہیں۔ امریکا اور چین کے درمیان پولٹری برآمدات پر عائد ڈیوٹیز پر ایک سال سے تنازعہ چل رہا ہے۔ امریکہ چینی مارکیٹ تک آسان رسائی کا خواہاں ہے تاہم چینی تجارتی پابندیوں سے اس کو زک پہنچتی ہے۔