تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46

بھارت میں فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج ، 4 ملازمین ہلاک

جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ادویہ تیار کرنے والی فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے 4 ملازمین ہلاک اور 8 شدید متاثر ہوگئے۔ واقعہ گزشتہ رات ممبئی سے 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقے بوئیار میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں ایک پائپ ٹوٹ جانے کی وجہ سے پائیڈروجن سلفائیڈ گیس لیک ہوگئی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے فیکٹری کے 3 منیجرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.