تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46

جاپان کا تجارتی خسارہ 775.3 کھرب ین تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز… جاپان کا تجارتی خسارہ اگست میں 775.3 کھرب ین (10 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا۔ جاپانی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اگست میں جاپان کا تجارتی خسارہ 775.3 کھرب ین تک آگیا ہے جو 1979ء کے بعد بڑا تجاری خسارہ ہے۔ گذشتہ سال اگست میں جاپان کا فاضل تجارتی حجم 63.8 ارب ین تھا تاہم اگست میں جاپان کی برآمدات میں مارچ کے زلزلہ و سونامی کے بعد پہلی بار معمولی بحالی کا مشاہدہ کیا گیا جبکہ درآمدات بڑھ کر 19.2 فیصد سے 6.13 کھرب ین تک پہنچ گئیں۔ ان درآمدات میں ایل این جی کی درآمد میں گذشتہ سال کی نسبت 55.7 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.