21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
مشرقی میکسیکو میں35افراد کی لاشیں برآمد
جنگ نیوز -
میکسیکوسٹی…جنگ نیوز… مشرقی میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے 35افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق انہیں مشرقی علاقے ویراکروز میں دو ٹرکوں پر لدھی جرائم پیشہ گروہ سے تعلق رکھنے والے 35افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ایک ٹرک ویرا کروز میں ایک انڈر پاس کے نیچے کھڑا تھا جبکہ دوسرا ٹرک ایک گلی میں کھڑا ملا۔ دونوں ٹرکوں میں پڑی لاشوں پر پلاسٹک کی نیلی چادریں ڈالی گئی تھیں۔ ریاست ویراکروز کے پراسیکیوٹر رینالڈو ایسکوبار کے مطابق ٹرکوں سے ملنے والی 35 افراد کا تعلق جرائم پیشہ گروہ سے ثابت ہوگیا ہے بلکہ ان میں سے 14افراد جیل سے مفرور تھے۔ یاد رہے کہ ویرا کروز میں زیٹاس ڈرگ گینگ کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔