21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
سعودی عرب فلسطین کو 200 ملین ڈالر کی امداد دے گا
جنگ نیوز -
ریاض…جنگ نیوز… سعودی عرب فلسطینی حکام کو200 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرے گا۔ سعودی حکمران شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزیر خزانہ کو فلسطینی حکام کو2 سو ملین ڈالر فوری منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی حکام کیلئے امداد کا اعلان ایسے وقت میں کہا گیا جب کہ فلسطین کے صدر محمود عباس جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والے ہیں۔ فلسطینی حکام کا تمام تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے جو کہ فلسطین کی سالانہ بجٹ کے آدھے حصے یعنی3.7 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ یورپین یونین، امریکہ، جاپان اور عرب ممالک فلسطین کو امداد دینے والے نمایاں ممالک میں شامل ہیں۔