21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58
ملائیکہ اروڑا عرف منی فلم’ہاؤس فل ‘ٹو میں بھی آئٹم نمبر کریں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…این جی ٹی…بالی ووڈ فلموں کے آئٹم نمبرزچل چھیا چھیا،کال، دھمال،ماہی وے اور سپر ہٹ فلم’دبنگ کا’ منی بد نام ہو ئی‘ کر نے کے بعد ملائیکہ اروڑا خان عرف منی ایک بار پھرفلم ہاؤس فل ٹو میں آئٹم گرل کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ اس آئٹم نمبر کیلئے بالی ووڈ کی دو اداکاراؤں رانی مکر جی اور کر شمہ کپور کو بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم اب حتمی فیصلہ ملائیکہ کے نا م کا کر لیا گیا جنھوں نے اس آئٹم نمبر کو کر نے کیلئے ہامی بھی بھر لی ہے ۔ ہدایت کار ساجد خان کی اس فلم کے آئٹم نمبر کو ملائیکہ کیلئے ہدایت کارہ فر ح خان ہی کو ریوگراف کریں گی جو منی اور شیلا کے آئٹم نمبر سے فلمی حلقوں میں منفرد شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ اب دیکھنایہ ہے کہ فرح خان اور ملائیکہ کی جوڑی منی بدنام ہوئی کے بعد ایک بار پھر ہاؤس فل ٹو کے اس آئٹم سانگ سے بالی ووڈ میں ایک نیا دھماکہ کر نے میں کامیاب ہو تی ہیں یا نہیں ۔