تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:35

مشہور قوال مقبول صابری جنوبی افریقہ میں انتقال کرگئے

جنگ نیوز -


کراچی…پاکستان کے مشہور قوال مقبول صابری آج جنوبی افریقا میں انتقال کرگئے۔مرحوم عارضہ قلب کے سبب جنوبی افریقہ کے اسپتال میں کئی دنوں سے زیر علاج تھے انہیں شوگر کا مرض بھی لاحق تھا۔مرحوم کے بھتیجے امجد صابری کے مطابق ان کا دو سال پہلے بائی پاس ہوچکا تھا ،ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ہمیں باپ کی شفقت دی ،ان کی میت کو وطن لانے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔قوال مقبول صابری پاکستان کیمعروف جوڑی صابری برادران کے رکن تھے۔ وہ اپنے بھائی مرحوم غلام فرید صابری قوال کے ساتھ قوالی گاتے تھے۔ غلام فرید صابری کے انتقال کے بعد انھوں نے الگ سے بھی قوالیاں گائیں۔ دونوں بھائی اردو کے علاوہ کئی اور زبانوں میں بھی قوالیاں پیش کرتے تھے جن میں فارسی بھی شامل تھی۔ انھوں نے امیرخسرو کا کلام بھی گایا۔ مقبول صابری قوال کو پاکستان میں قوالی کے ایک اہم مکتب کے سینئر ترین رکن کا درجہ حاصل تھا۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.