21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے تعاون نہیں کررہے،ظفر قریشی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… این ائی سی ایل اسکینڈل کے تفتیشی افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف ائی ایاین آئی سی ایل کیس میں تعاون نہیں کررہے ،ظفر قریشی کا کہناہے کہ انہیں مونس الہٰی کے خلاف ایک اور ٹھوس ثبوت مل گیاہے۔ جیونیوز کے نمائندے آصف علی بھٹی سے گفت گو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ظفر قریشی نے بتایاکہ کیس میں تعاون نہ کر کے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کررہے ہیں، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پررجسٹرار کو خط لکھ دیا ہے جس کی کاپی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھی بھجوائی ہے، ظفر قریشی نے بتایاکہ کیس کے اہم ملزم خادم رسول سرکاری گواہ بن گئے ہیں اور164کا بیان دینے پر تیار ہیں ،ظفر قریشی کا کہنا تھا کہ خادم رسول نے نجی بنک میں کسی ذاتی اکاوٴنٹ کی تردیدکردی ہے ،انہوں نے کہاکہ مونس الہٰینے 10کروڑ روپے کی رقم اپنے منیجرمحمد مالک کے ذریعے نجی بنک منتقل کی۔ایک سوال کے جواب میں ظفر قریشی نے بتایاکہ عدالت نے 26ستمبر تک مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،،ان کا کہنا تھا کہ وہ 22 ستمبر کو سپریم کورٹ میں کیس کی 15روزہ تفتیشی رپورٹ پیش کریں گے۔