21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
پشاور میں آج بھی ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں آج بھی ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہے۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 15 گھنٹے تاخیر سے پشاور پہنچے گی۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس 15 گھنٹے تاخیر سے رات 9 بجے پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ خیبر میل ساڑھے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے صبح پونے سات کے بجائے دوپہر 12 بج کر تیس منٹ پر پہنچے گی۔ عوام ایکسپریس شام 6 بج کر بیس منٹ کے بجائے آٹھ بج کر بیس منٹ اور کوئٹہ ایکسپریس رات آٹھ بج کر بیس منٹ کے بجائے دس بج کر بیس منٹ پر پشاور پہنچنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب انجن نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ ایکسپریس کی پشاور سے روانگی منسوخ کردی گئی۔ جبکہ عوام ایکسپریس صبح نو بجے پشاور سے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔