تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

خروٹ آباد میں مارے گئے تمام افرادبیگناہ تھے، قائمہ کمیٹی انسانی حقوق

جنگ نیوز -


اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ خروٹ آباد واقعہ میں مارے جانے والے تمام افراد بے گناہ تھے۔روسی حکومت کا خط کمیٹی کو موصول ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کو روسی حکومت کا خط موصول ہوگیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مارے جانے والے پانچوں افراد تاجک تھے جن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں نہ ہی دہشت گردی کا کوئی پس منظر ہے ، ان کے پاس ریگولر پاسپورٹ تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.