21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
رینجرزکواختیارات دینے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، منظوروسان
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ کے وزیرداخلہ منظوروسان کا کہناہے کہ رینجرزکوخصوصی اختیارات دینے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،تئیس اگست سے اب تک54ٹارگٹ کلرز اور19بھتہ خوروں کوگرفتارکیاگیا۔یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروسان نے بتایاکہ سندھ میں متاثرین سیلاب کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پریورپی یونین نے86 ملین یوروامداد دی ہے۔وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ وفدنے کراچی میں امن امان کی صورت حال پرتشویش کااظہار کیاہے جبکہ انہوں نے یورپی یونین کواس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کردیاہے۔منظور وسان کاکہناتھاکہ رینجرزکوخصوصی اختیارات دینے کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،جس سے کراچی امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔