تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

مستونگ،کوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق 22افرادسپردِ خاک

جنگ نیوز -


کوئٹہ…گذشتہ روزسانحہ مستونگ اورکوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے 23افرادکوسپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے۔ حکومت کا کوئی نمائندہ تدفین کیلئے موجود نہیں تھا۔ گزشتہ روز مستونگ میں مسافربس کے زائرین اورکوئٹہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے 29میں سے 22افرادکو ہزارہ ٹاون قبرستان ،ایک شخص کو علمدار روڈ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دوافراد کی میتوں کو لورالائی اوردو کو افغانستان روانہ کر دیا گیا۔ تدفین میں لواحقین اور رشتہ داروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے، قبرستان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے ویسٹرن بائی پاس پر رکاوٹیں کھڑی کرکے اورٹائرجلاکربلاک کردی۔بولان میڈیکل کالج ہسپتال کے قریب مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سانحہ کے متاثرین نے الزام عائد کیاکہ حکومت ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہذااب وزیراعلیٰ کو اخلاقی طورپر مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ سانحہ مستونگ کیخلاف شہرکے مختلف علاقوں میں جزوی ہڑتال کی گئی اور کاروباری مراکزبند رہے، پولیس اور لیویز نے کوئٹہ اور مستونگ میں چھاپوں کے دوران دو سو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.