تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46

کراچی:غیرقانونی طور پرآنے والے 120افغان باشندے جیل منتقل

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 120افغان باشندوں کو جیل بھیج دیاہے۔120افغانیوں کو موچکو پولیس چوکی کے قریب گرفتار کیا گیا تھا،جن کے خلاف ایف آئی اے نے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے افغانیوں کو جوڈیشیل مجسٹریٹ ویسٹ پیر سید اسداللہ شاہ راشدی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان افغانستان سے کوئٹہ کے راستے کراچی آئے اورتین مختلف بسوں کے ذریعے اب ایران جارہے تھے کہ اُنہیں موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران گرفتار کرلیا۔افغان باشندوں کے پاس کوئی سفری دستاویزات نہیں تھیں اور یہ غیرقانونی طور پر پاکستانی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران جانا چاہتے تھے۔عدالت نے تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.