21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:46
لاپتہ افراد کیس، وزارت دفاع اور داخلہ کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران وزارت دفاع اور داخلہ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس ملک عظمت نے لاپتہ نورسید کے مقدمے کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایا کہ ہنگو کے رہائشی نورسید کو 26 جون 2009 کو پشاور میں جنرل بس اسٹینڈ سے اٹھایا گیا جو تاحال لاپتہ ہے۔ پولیس نے نورسید سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔جس پر عدالت نے وزارت دفاع اور داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔ اکوڑہ خٹک سے لاپتہ شیر باز خان سے متعلق ایس ایچ او اکوڑہ کو چھ اکتوبر کو عدالت طلب کرلیاگیا۔ شیر باز خان گزشتہ چودہ ماہ سے لاپتہ ہے۔ پشاور کے علاقے خزانہ سے لاپتہ اجمل خان کے بارے میں عدالت کو بتایاگیا کہ اجمل تھانہ فقیر آباد پولیس کی تحویل میں ہے۔ جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد کو کل عدالت طلب کرلیا ہے۔