تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کے ملزم کا24ستمبر تک ریمانڈ

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالتوں نے ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کو 24ستمبر تک جبکہ دو مبینہ بھتہ خوروں کو 23ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔سی آئی ڈی پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلرانورحسین کوضلع غربی کی مختلف ماتحت عدالتوں میں پیش کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ اورنگی،پیر آباد اور سائٹ میں قتل،اقدام قتل ،پولیس مقابلے کے مقدمات درج ہیں۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور وہ بسوں پر فائرنگ سمیت ٹارگٹ کلنگ کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے۔عدالت نے ملزم کومزید تفتیش کے لئے 24ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ادھر کھارادر سے گرفتارکئے جانے والے مبینہ بھتہ خوروں آصف اور جاوید کو جوڈیشیل مجسٹریٹ جنوبی آدم اسحاق سنگھار کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ملزم کے خلاف کھارادر میں ڈینٹل کلینک کے مالک سے دو لاکھ روپے بھتہ لینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے ملزم کو 23ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.