تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

کراچی ڈیفنس دھماکے کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو کو موصول

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوروز قبل دھماکے کے وقت قریبی گھرکی سی سی ٹی وی ویڈیوجیونیوزنے حاصل کرلی ہے۔ نگرانی کے کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو دھماکے کے مقام کے قریب واقع گھروں میں سے ایک گھر کی ہے،ویڈیو میں دھماکے سے پہلے اور بعد کے مناظر واضح طورپردیکھے جاسکتے ہیں،چارمختلف کیمروں کی مدد سے مختلف زاویوں سے دھماکے کے اثرات کا مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔ویڈیو میں مکین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کی نیت سے گھر سے باہر نکل رہے ہیں اور اسی دوران زوردار دھماکے کی آواز آتی ہے ،خوش قسمتی سے مکین اور اسکول جانے والے بچے محفوظ رہتے ہیں مکین فوری طور پر بچوں کو واپس گھر کے اندر ہی لے جاتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.