21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57
سندھ : ڈینگی سے بچاوٴکیلئے دوماہ سوئمنگ پول بندکرنے کے احکامات
جنگ نیوز -
کراچی…حکومت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت دو ماہ تک سوئمنگ پولز بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے سوئنگ پول بند کرکے پانی خشک کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت صوبے میں ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنے اور بیماری پھیلنے سے روکنے کے لئے فوری طور پر صوبے خصوصا کراچی میں ہوٹلوں، کلب، پارکس، فارم ہاوٴسز اور اسکولوں میں سوئمنگ پولز کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔