21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57
حالیہ بحران کرنسی کی تجارت سے پیدا ہوا،جسٹس تقی عثمانی
جنگ نیوز -
کراچی…معروف مذہبی اور اسلامی مالیاتی نظام کے اسکالر جسٹس تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ دنیا کا حالیہ معاشی بحران کرنسی کی تجارت اور قرضوں کی فروخت سے پیدا ہوا ہے ۔کراچی میں اسلامی فنانس سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں جسٹس تقی عثمانی نے بتایا کہ اسلامی معیشت میں کرنسی اور کموڈٹی کو الگ الگ رکھا گیا ہے، اسلام میں کموڈٹیز کی تجارت کی اجازت دی گئی ہے اور کرنسی کو صرف قیمت کے تعین کا زریعہ قراردیا گیا ہے، اور اس کی بطور جنس تجارت کو ممنوع اور حرام قراردیا ہے، جسٹس تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ مغرب میں فنانشل انجینئرنگ کی وجہ سے دنیا کے جی ڈی پی سے 12 گنا زیادہ سرمایہ تشکیل دیا گیا اور اب اسی کی وجہ سے مالیاتی بحران پیدا ہوا ہے، موجودہ مالیاتی نظام حقیقی پیداوار کو ظاہر نہیں کرتا ہے۔