تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

لاہورکی کسی آبادی کےKبلاک میں دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف

جنگ نیوز -
لاہور…وزارت داخلہ نے لاہور کی کسی آبادی کے K بلاک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے مختلف اداروں اور ایجنسیوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں نامعلوم علاقے کے بلاک K میں دہشت گردوں کا اڈہ موجود ہے۔ ایک عمارت میں دہشت گردوں کو تربیت بھی دی جاتی ہے۔ وہاں دہشت گردوں نے اسلحہ اور خود کش جیکٹس بھی ذخیرہ کر رکھی ہیں۔ سرکاری مراسلے میں متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.