تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57

لاہور:ڈینگی سے نجات کیلئے پاک فوج کا مچھر مار اسپرے

جنگ نیوز -
لاہور…پاک فوج نے ڈینگی سے نجات کے لئے لاہور کی مختلف آبادیوں میں مچھر مار اسپرے شروع کر دیا ہے۔پاک فوج نے گیریژن ہیڈ کوارٹر لاہور کے زیر نگرانی پینتیس اسپرے ٹیمیں بنا دی ہیں جو کینٹ سے ملحقہ علاقوں میں اسپرے کر رہی ہیں۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے مچھر کی افزائش کے ذرائع کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جا رہا ہے۔ ڈینگی مریضوں کے علاج کے لئے کینٹ اور ڈیفنس میں بارہ میڈیکل سینٹر اور سی ایم ایچ میں تین وارڈز بھی بنائے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.