21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
امریکا کا پاکستان میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکا نے پاکستان میں موجود فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان میں امریکا کی تر بیتی فوجیوں کی تعداد مستقبل میں خاصی کم ہوجائے گی۔امریکی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکاکے تربیتی فوجیوں کی تعدادمستقبل میں خاصی کم ہو جائے گی،امریکی حکام نے اس کی مزید وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی فوجیوں کی تعداد300کے بجائے اب100 یا 150 کر دی جائے گی۔پاکستان سے امریکی فوجیوں کی موجودگی پربات چیت چل رہی تھی۔