21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
نیشنل T20کپ کراچی منتقل ہونے پر شہریوں میں خوشی کی لہر
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدر پاکستان کی ہدایت کے بعد نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا، کراچی کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا گیا۔ بلاول ہاوس میں کھلاڑیوں کی صدر آصف زرداری سے ملاقات نے پی سی بی کو نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ کراچی منتقل کرنے پر مجبور کردیا،ٹورنامنٹ کراچی منتقل ہونے کے بعدنیشنل اسٹیڈیم میں ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہوگیا،گراؤنڈ کی گھاس کاٹی جاری ہے، وکٹ بنانے کے کام میں بھی تیزی آگئی ہے۔مشیر کھیل حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیکورٹی کا مسلئہ نہیں ایونٹ کو رنگارنگ بنایاجائیگا۔ نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ میں پاکستانی کرکٹ کے کئی اسٹارزایکشن میں نظرآئیں گے، 14ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ شیڈول کے مطابق اتوار سے شروع ہوگا۔تین دن بعد کراچی میں نیشنل ٹوئینٹی ٹوئینٹی کپ کا میلہ سجنے والا ہے ،مختصر وقت میں نیشنل اسٹیدیم کا کام مکمل کرنا انتظامیہ کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ۔