21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 88 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی…اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 88 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بو ستان نے جیو نیو ز کو بتایا انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے اور اس کی قدر بڑھنے کی افواہوں اور خبروں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھ رہی ہے۔ جس کے باعث اس کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بلا جواز ڈالر کی خریداری نہ کرے جبکہ ایکسچینج کمپنیز نے بھی اسٹیٹ بینک کو ڈالر کی رسد بڑھانے کے لیے خط بھی لکھا ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 87 روپے 80 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 88 روپے 90 پیسے کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے اس طرح انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا فرق دیکھا جا رہا ہے۔