21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:8
کے ایس ای میں تیزی،100انڈیکس 11ہزار 800کی سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی اور انڈیکس 11 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔بدھ کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اوریہ مثبت رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ شرح سود میں کمی کی افواہوں پر سرمایہ کار انرجی اور بینکنگ اسٹاکس میں سرگرم نظر آئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 329 پوائنٹس اضافے کے بعد11851 پوائنٹس پر بند ہوا، 3اگست 2011 کے بعد انڈیکس اس سطح پر بند ہوا ہے،بدھ کو کاروباری حجم 11 کروڑ 71 لاکھشیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے 24 پیسے کمی کے بعد 55 روپے 30 پیسے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 311 پوائنٹس اضافے کے بعد 11366 پوائنٹس پر بند ہوا۔