تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا خاتمہ

جنگ نیوز -


دبئی…ویت نام کی جانب سے سونے کی درآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا ہے اور سونے کی فی اوٴنس قیمت دوبارہ 18 سو ڈالر کی سطح عبور کرگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی فی اوٴنس قیمت 24 ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر پر پہنچ گئے۔ جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق بدھ کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے بعد 60 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ دس گرام قیمت 557 روپے اضافے کے بعد52 ہزار 71 روپے ہوگئی ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق ویت نام کی جانب سے سونے کی خریداری نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو دوبارہ بڑھا وا دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.