تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

پاک بھارت وزرائے تجارت مذاکرات کا 26ستمبر سے آغاز

جنگ نیوز -
اسلام آباد…تین سال کے وقفے کے بعد پاک بھارت وزراء تجارت کے پہلے مذکرات 26 ستمبر کو نئی دہلی میں شروع ہو رہے ہیں ،وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم مذکرات میں شرکت کے لیے 25 ستمبر کو بھارت کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوں گئے۔وزرات تجارت کے حکام کے مطابق مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ ،مثبت اشیاء کی لسٹ میں اضافے ، بزنس ویزہ میں نرمی ،ٹیرف نان ٹیرف ،کسٹم معمولات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی جائے گئی۔ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں امید کی جا رہی ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مثبت لسٹ کی بجائے منفی لسٹ کے تحت تجارت کرنے کا اعلان کر سکتا ہے۔ پاکستان بھارت سے صرف مثبت اشیاء کی لسٹ کے تحت اشیاء درآمد کرتا ہے مگر بھارت کا مطالبہ ہے کہ پاکستان بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیتے ہوئے تجارتی پابندیاں ختم کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.