تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20

لاگت زیادہ ہونے کے سبب پاکستانی گندم برآمدات میں مشکلات

جنگ نیوز -
کراچی…حکومت نے گندم کی برآمدات کی اجازت تودے دی، لیکن بین الاقوامی سطح پر مقامی گندم کی قیمت زائد ہونے کے باعث اس کی برآمدات مشکل دکھائی دے رہی ہے۔گندم ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر روسی گندم تقریبا 260 ڈالر فی ٹن اور بھارت 280 ڈالر فی ٹن کے حساب سے برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستانی گندم کی برآمد کنندگان کو اس کی لاگت 305 ڈالر فی ٹن پڑ رہی ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے گند م کی برآمدات فی الوقت ممکن نہیں دکھائی دے رہی،ماہرین کے مطابق ملک میں ملک میں موجود گند م کیذخیرے میں سے تقریبا 20 لاکھ ٹن سے زائد گندم مزید برآمد کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر گندم کی قیمت 300 ڈالر سے زائد ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.