21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:19
حامدسعیدکاظمی کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی
اے آر وائی - راولپنڈی سپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے خلاف حج انتظامات کرپشن کیس کے مقدمے کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔
سماعت کے موقع پر عدالت نے آ ئندہ سماعت پر ڈی جی حج راؤ شکیل کو پیش کرنے کاحکم دیا جبکہ عدالت نے مکمل چالان پیش نہ کرنے پر ایف آ ئی اے کو حکم دیا کہ وہ مقدمے کا مکمل چالان عدالت میں پیش کرے ۔ جس پر ایف آ ئی اے کے آ فیسر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کیجانب سے حسین اصغر کو مقدمے کا تحقیقاتی افسر مقرر کیا گیا ہے جو تاحال آ ئی جی گلگت بلتستان ہیں ان کے آ نے کے بعد ہی چالان عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔