21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:10
صہبا مشرف کی سی ڈے ای کیخلاف درخواست دائر
اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آ باد کے علاقے میں واقع فارم ہاؤس کی ان کے نام منتقلی نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف درخواست اسلام آ باد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے ۔
نایاب حسن گردیزی ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں صہبا مشرف نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے شوہر سابق صدر مشرف نے پانچ ایکڑ پر مشتمل یہ فارم ہاؤس دو ہزار تین میں خرید کر انہیں گفٹ کیا تھا لیکن سی ڈی اے کی جانب سے یہ فارم ہاؤس ان کے نام منتقل نہیں کیا جا رہا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق صدر مشرف کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس میں یہ فارم ہاؤس بھی شامل ہے ۔ درخواست کی سماعت تئیس ستمبر کو کی جائے گی ۔