21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20
بھارت میں سفید رنگ کاکوا نکل آیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی … کوا اپنی سیاہ رنگت کے باعث مشہور ہے اور سیاہ رنگ کی مثال دینی ہو تو کوے کی مثال دی جاتی ہے، لیکن بھارت کے شہر کوئم بتور میں ایک سفید رنگ کا کوا نکل آیا ہے۔ ریاست تامل ناڈو کے اس شہر میں یہ کوّا زخمی حالت میں ملا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوے کی ایک نایاب قسم ہے جو امریکا، کنیڈا اور آسٹریلیا کے علاوہ بھارت کے کچھ شمالی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی نسل فنا کے خطرے سے دوچار ہے۔