تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20

سوئیڈن میں سیمنٹ کے ٹیوب میں پھنسی بلی کو بچا لیاگیا

جنگ نیوز -


اسٹاک ہوم …سوئیڈن میں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی جان کی قدرووقیمت رکھنے والی ایک ریسکیو ٹیم نے مسلسل دو دن کی جدوجہد کے بعد 15سینٹی میٹر چوڑے ٹیوب میں پھنسی بلی کو با ہر نکال لیا۔سیمنٹ کے ٹیوب میں پھنسے 7ماہ کے بلی کے بچے کی جان کو محفو ظ رکھتے ہو ئے اس ٹیوب میں کیمرہ نصب کر کے اس پر کڑی نگرانی رکھی گئی تاکہ بلی کو نقصان سے محفوظ رکھتے ہو ئے با ہر نکالا جا سکے ۔دو دن تک یہ بلی کا بچہ مدد کیلئے پکارتا رہا تاہم پیچیدہ جگہ ہونے کے باعث مسلسل دو دن تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا گیا جس کے بعد اس ننھے سے بلی کے بچے کو بغیر کو ئی نقصان پہنچائے کامیابی سے باہر نکال لیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.