21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:20
یوگنڈا: 20ملین سال پرانی انسانی کھوپڑی کی دریافت
جنگ نیوز -
کمپالا…حال ہی میں یو گنڈا سے 20ملین سال پرانی ایک انسانی کھوپڑی کے باقیات دریافت کیے گئے ہیں جنھیں دریافت کر نے والے سائنسدانوں کی ٹیم نے پیرس میں نمائش کیلئے بھی پیش کیا ۔ان سائنسدانوں کا اس اہم دریافت کے بارے میں کہناہے کہ اس سے قبل اتنی قدیم اور مکمل حالت میں کھو پڑی دریافت نہیں کی گئی اور انھیں امید ہے کہ ا نسانی نسل کے بارے میں کی جانے والی تحقیقات اور مطالعے میں مزید مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ مختلف حصوں پر مشتمل اس انسانی کھوپڑی میں جبڑوں اوردانتوں کا با آسانی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔