تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:46

جی ایچ کیو پر حملے کا مقصد اعلیٰ افسران کو یر غمال بنانا تھا ،ڈاکٹر عثمان

جنگ نیوز -


راولپنڈی…جنرل ہیڈ کوارٹر راول پنڈی کے حملے کے مر کزی مجرم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کا مقصد وہاں موجوداعلیٰ افسروں کو یر غمال بنا کر اپنے گرفتار ساتھیوں کو رہا کرانا مقصود تھا۔ڈاکٹر عثمان کی اعترافی بیان سے لی گئی معلومات کے مطابقجی ایچ کیو پر حملے کی منصوبہ بندی امجد فاروقی گروپ کے ساتھ مل کر کی اور ستمبر2009میں وین لیکر اس پر فوجی نمبر پلیٹ لگائی،ہتھیاروں کو گیس سلنڈرز میں چھپا کر پنڈی پہنچایا گیا حکمت عملی اور ہتھیار پنڈی پہنچانے میں کئی مہینے لگے،30ہزار روپے میں آٹھ فوجی وردیاں خریدیں،بلال بوائز ہاسٹل پنڈی میں کمرہ کرائے پر لیاگیا ۔جی ایچ کیو میں بریگیڈئر اور جنرلز کے دفاتر کی نشان دہی محمود نے کی۔حملے سے قبل کئی مہینوں تک جی ایچ کیو کے راستوں کی ریکی کی گئی۔منصوبہ بندی میں گوگل ارتھ سافٹ ویئر سے بھی مدد لی گئی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان کو فوجی عدالت موت کی سزا سنا چکی ہے،وہ 2005میں بطور نر سنگ اسسٹنٹ فوج میں بھرتی ہوا تھا۔جی ایچ کیو سے فرار کو کشش میں گرفتار ہو گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.