تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:58

سندھ میں آبادلوگ اسے دھرتی ماں سمجھیں،بشیر قریشی

جنگ نیوز -


کراچی…جسقم کیچیئرمین بشیر قریشی نے کہا ہے کہ سندھ سے پنجابی اورپختون واپس چلے جائیں توامن قائم ہو سکتا ہے اورجولوگ یہاں آباد ہیں وہ سندھ کودھرتی ماں سمجھیں،اگر بھارت جاناچاہیں توچلے جائیں،وہ نہیں کہہ رہے کہ وہ جائیں۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بشیرقریشی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن غیر موثر ہے اس سے نہ نتائج برآمدہورہے ہیں نہ کوئی بڑاٹارگٹ کلریااسلحہ برآمدکیا گیا جبکہ انہیں گرفتار کر کے آپریشن متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،جئے سندھ قومی محاذکے چیئرمین نے الزام عائد کیاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدارمیں آ کر پنجاب کے مفاد کے لئے کام کیا۔ایک سوال کے جواب میں جسقم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی موقع پرست سیاست اردو بولنے والوں کوسندھ سے جدا کرنے کی کوشش ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.