تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:58

پاک ترک مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں چراٹ میں شروع

جنگ نیوز -


راولپنڈی… پاک ترک مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں اتا ترک سیون دوہزارگیارہ چراٹ میں شروع ہوگئی ہیں۔ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد کاکہناہے کہ ان مشقوں سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوستی کا خصوصی رشتہ مزیدمضبوط ہوگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی تربیتی مشقوں کا افتتاح چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل وحید ارشد نے کیا۔فوجی جوانوں سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان اور ترکی دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور انہوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسریکاساتھ دیاہے۔لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد نے مشقوں میں شریک جوانوں پر زور دیا کہ وہ ان مشترکہ مشقوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.