21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:58
القاعدہ زیادہ دباؤ میں ہے، یہ تبدیلیوں کا سال ہے ،اوباما
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ آج القاعدہ پہلے سے زیادہ دباوٴ میں ہے۔ اسامہ بن لادن مر گیا، اور اس کے ساتھ ہی قتل و غارت کے ذریعے تبدیلی لانے کا نظریہ بھی ختم ہوگیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے66ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے کہا کہ دنیا آج بھی تنازعات سے گھری ہوئی ہے۔ایران اور شمالی کوریا کو جوہری پروگرام پر سختنتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیکن آج القاعدہ پہلے سے زیادہ دباوٴ کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2011 غیر معمولی تبدیلیوں کا سال ہوگا۔ اس سال کے آخر تک عراق میں امریکی فوجی مشن ختم ہوجائے گا۔ اسامہ بن لادن مر گیا، اس کے ساتھ ہی قتل و غارت کے ذریعے تبدیلی لانے کا نظریہ بھی ختم ہوگیا۔ امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اقوام متحدہ سے شام پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔