تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:12

کراچی:ڈیفنس دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت نہ ہوسکی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔حکام اب تک اسی نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دھماکا خود کش حملہ تھا۔۔جیو نیوز کے نمائندے طلحہ ہاشمی کے مطابقپیر کی صبح کراچی میں ڈیفنس کے خیابان رومی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھرپر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کسی اہم پیش رفت کے بغیرجاری ہیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ دھماکاخود کش معلوم ہوتاہے جوایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا جس میں ممکنہ طور پر ایک سفید ہڈ والی پک اپ استعمال کی گئی جس کا کچھ حصہ تفتیش کاروں کو مل گیا ہے اور اسے تحویل میں لے کر اس سلسلے میں بھی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس مختلف پہلووٴں پر تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی بھریک تھرو نہیں مل سکا ہے۔تاہم تحقیقاتی حکام اس بات پر متفق ہیں کہ دھماکا خود کش تھا جو گاڑی کے ذریعے کیا گیا اور اس میں کالعدم تحریک طالبان نے مقامی شدت پسند گروپوں سے مل کر کارروائی کی جو بہت حد تک سی آئی ڈی سینٹر پر حملے سے ملتی جلتی ہے۔اس دھماکے میں بھی گاڑی کے ذریعے خود کش حملہ کیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.