21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:36
فیصل آباد:کارسواروں نے دوسری کارپر تیزاب پھینک دیا،5زخمی
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں کارسواروں نے دوسری کار پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان پر نامعلوم افراد نے کیمیکل پھینک ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل نواں لاہور کے علاقے میں ایک لڑکی پر تیزاب پھینکا گیا تھا جس کا الزام لڑکی کے بہنوئی نوید پر لگایا ، جو کہ آج اس کیس کی سماعت کے لئے اپنے ساتھیوں سمیت دیال گڑھ جا رہا تھا کہ نٹر والا روڑ پر نامعلوم افراد نے انکی گاڑی روک کر کیمیکل اسپرے کر دیا۔ اسپرے سے گاڑی میں موجود پانچ افراداس کی زد میں اگئے۔ نوید اور جابر کی انکھوں میں کیمیکل چلا گیا جنہیں الائیڈ اسپتال پہنچادیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان افراد کی آنکھوں کی بینائی کو متاثر ہونے سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔