تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:58

رحیم یار خان:کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق گھر پر نظر بند

جنگ نیوز -


رحیم یار خان ... رحیم یار خان میں کالعدم تنظیم کے رہنما اور چند ماہ پہلے رہا ہونے والے ملک اسحاق کو نظربند کردیا گیا ہے۔ڈی پی او سہیل چٹھہ کے مطابق ملک اسحاق کی نظربندی نقص امن کے خطرے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملک اسحاق کو ایم پی او کے تحت10 روز کیلئے نظر بند کیاگیا ہے۔ انہیں تھانہ بی ڈویژن میں واقع ان کی رہائشگاہ پر نظر بند کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک اسحاق کی نظر بندی پنجاب حکومت کے حکم کے بعد عمل میں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.