تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:9

اقوام متحدہ: آزاد فلسطینی ریاست کے حق اور مخالفت میں تقاریر اور لابنگ

جنگ نیوز -


نیویارک ... اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھاسٹھویں اجلاس میں آزاد فلسطینی ریاست کے حق اور مخالفت میں تقاریر اور لابنگ کا سلسلہ جاری ہے،فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ کی رکنیت کی درخواست کل جمعے کو جنرل اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔ لیکن اپنے خطاب میں امریکی صدر براک اوباما واضح کرگئے کہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ درخواست منظور ہو۔ قطر اور سعودی عرب سمیت کئی ملک فلسطین کے ہمنوا نظر آتے ہیں، جب کہ فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی نے یہ کہہ کر اقوام متحدہ کو نئی راہ دکھلا دی کہ فلسطین کو ابتدا میں مبصر ملک کا درجہ دیا جاسکتا ہے۔جس پر فلسطینی رہنما نبیل شات کہتے ہیں کہ اگر درخواست مسترد ہوگئی تو دوبارہ کوشش کی جائے گی۔ادھر مغربی کنارے میں فلسطینی ریاست کے حق میں فلسطینیوں کے مظاہرے تو جاری ہیں ہی، بیلجیم میں بھی یورپی باشندوں کی بڑی تعداد فلسطین کا ایک بڑا پرچم لیے سڑکوں پر نکل آئی۔ اسرائیلی حکمراں پریشان ہیں اس عوامی حمایت پر۔ لیکن امریکی صدر اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کرکے انہیں ایک بار پھر حمایت کا یقین دلایا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.