22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:9
ڈیرہ غازی خان میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان ... ڈیرہ غازی خان میں مزید دو افراد میں ڈینگی کی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تونسہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوا ہیاسپتال ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ تونسہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ہدایت اللہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوا ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں اب تک ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد48 ہوگئی ہے اور اب تک چار ڈینگی کے مریض انتقال کرچکے ہیں ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اکثر ڈینگی کے مریضوں کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کردیاجاتا ہے یا مریض کسی نجی اسپتال میں علاج کرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔