تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:9

فیصل آباد میں پولیس فائرنگ ،نوجوان ہلاک ،ورثا سراپا احتجاج

جنگ نیوز -
فیصل آباد میں پولیس فائرنگ ،نوجوان ہلاک ،ورثا سراپا احتجاج

فیصل آباد…فیصل آباد میں مبینہ پولیس فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔جس پر مقتول کے ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پچیس سالہ آصف سرگودھا روڈ پر رات کی شفٹ ختم ہونے کے بعد بار نکلا تو وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل سے ہونے والی فائرنگ کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس اہلکار آصف کی لاش موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ورثا اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ٹائر جلا کر سرگودھا روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اور سی پی او فیصل آباد کی جانب سے ورثا کو پچاس ہزار روپے کی امداد دینے اور واقعے کی تحقیقات کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.