22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:9
لاہور: پولیس الرٹ،افسران اورتنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
جنگ نیوز -
لاہور: پولیس الرٹ،افسران اورتنصیبات کی سیکیورٹی سخت کرنیکی ہدایت
لاہور…کراچی میں ایس ایس پی سی آئی ڈی چودھری اسلم کے گھرپرحملے کے بعدلاہورمیں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے تمام حساس مقامات اور اہم شخصیات کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے اپنے ایک مراسلہ میں سی سی پی او لاہور اور قانون نافذ کرنیوالوں کو ہدایت کی ہے کہ لاہورمیں دہشت گردی کاخطرہ ہے اور پولیس تنصیبات کونشانہ بنایاجاسکتاہے،آئی جی پنجاب نے اپنے مراسلہ میں پولیس افسران اورتنصیبات کی سیکیورٹی مزیدسخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔