تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:20

امریکی سینیٹ کمیٹی ،پاکستان کومشروط فوجی امداد دینے کی منظوری

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی نے پاکستان کی فوجی اور اقتصادی امداد دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں سے مشروط کردی ہے، تاہم پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر فوجی امداد کی منظوری بھی دیدی ہے۔ امریکی سینیٹ کمیٹی کی منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کی امداد پاکستان کو دی جائے۔ لیکن اس کے لیے پاکستان کو لشکر طیبہ ، حقانی نیٹ ورک، کوئٹہ شوریٰ سمیت دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ کمیٹی نے دو ہزار بارہ کے لیے پاکستان کی اقتصادی امداد کا معاملہ مکمل طور پر اوباما انتظامیہ پر چھوڑ تے ہوئے کہا ہے کہ یہ اوباما انتظامیہ پر منحصر ہے کہ وہ چاہیں تو ایک پیسہ نہ دیں، کمیٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔امریکی کانگریس نے دو ہزار نو میں پاکستان کی فوجی امداد کے لیے فنڈز قائم کیا تھا ،جس کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے عوض مالی مدد فراہم کرنا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.