22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:20
کراچی:جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 12 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 12 ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم کی متعدد واردتوں میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث ہیں،دوسری جانب اورنگی ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں،پولیس حکام کے مطابق 2 ملزمان کو ناجائزاحہ رکھنے کے الزام میں 2 افراد کو منشیات فروش اور 6 جواریوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔