22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:48
سوات:مینگورہ اور سیدو شریف میں کرفیو نافذ ،دو شدت پسند گرفتار
جنگ نیوز -
مینگورہ ... سوات کے علاقے مینگورہ اور سیدو شریف میں کرفیو نافذ کرکے سیکیورٹی فورسزنے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ذرائع کے مطابق آج صبح سیکیورٹی فورسز نے سویریمینگورہ اور سیدوشریف کے سنگم پر واقع علاقہ پٹھانے میں مبینہ خود کش حملہ آور اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔اس دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی ۔جس کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہسوات کے علاقے مینگورہ اور سیدو شریف میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ جاری ہے ۔